(سٹی 42): شاہدرہ ٹاؤن میں ٹرین کی زد میں آکر باپ اور بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن میں ٹرین کی زد میں آکر باپ اور بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشیں قبضہ میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت مشتاق اور ارم کے نام سے ہوئی ہے۔