کوٹ لکھپت جیل نے2017 کی رپورٹ جاری کر دی

کوٹ لکھپت جیل نے2017 کی رپورٹ جاری کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:3603 مرداور 826خواتین کو جیل ہوئی،944قیدی رہاکئےگئے،دو قیدیوں کو پھانسی دی گئی۔ گزشتہ سال 3603مرد حوالاتی اور826خواتین حوالاتیوں جیل میں آئے جبکہ پنجا ب کی دیگر جیلوں سے 857قیدیوں اور 8حوالاتیان کو جیل میں لایا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سینٹرل جیل لاہور کی انتظامیہ نے سال 2017کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی , عدالتوں کی جانب سے 92قیدیوں کو موت کی سزائیں سنائی گئی۔ 1377قیدیوں کو مختلف سزائیں ہوئی۔ 944قیدی سزاپوری ہونے پر رہا ہوئے ،46سزائے موت کے قیدی سزا سے بری ہونے کے بعد رہا ہوئے ۔15قیدیوں کا 5لاکھ روپے جرمانہ ادا کرکے ان کو جیل سے رہائی دلوائی گئی ۔

 دوران قید 40قیدیوں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل ہو گئی ، 30قیدی پیرول پر رہا ہوئے جبکہ 2قیدیوں کی سزائے موت پر عملدآمد کرتے ہوئے پھانسی دی گئی ۔31غیر ملکی قیدیوں کو ڈی پورٹ ہونے کے بعد انکے ممالک بھجوایا گیا ، 8غیر ملکیوں قیدیوں کے لئے مخیر خضرات کے تعاون سے 6لاکھ روپے کی ٹکٹس خریدی گئیں، 17افغانی قیدیوں کو ڈی پورٹ ہونے کے بعد سنٹرل جیل پشاور بھجوا دیا گیا۔

  جیل کے سٹاف اور فیملی کے علاج معالجے کے لئے سٹاف کالونی میں ڈسپنسری قائم کی گئی وارڈز لائن اور فیملی کوارٹرز میں نئی سیوریج لائنوں کی تنصیب کی گئی اور ملازمین کے لئے فلٹرڈ واٹر کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ۔

جیل میں خواتین کے لئے 6 بستروں پر مشتمل ہسپتال مخیر خضرات کے تعاون سے تعمیر کیا گیا،خواتین وارڈ میں 2پی سی او بوتھ بنوائے گئے، 7642قیدیوں نے پی سی او بوتھ سے استفادہ حاصل کیا، جیل قوانین کی خلاف ورزی پر 590اسیران کو جیل قوانین کے تحت سزائیں دی گئیں، پی سی او کی سہولت کو برقر ار رکھنے کے لئے ریڈیو لنک بوسٹر بھی لگایا گیا، فرائض میں غفلت برتنے پر 691اہلکاروں کو پیڈا ایکٹ کے تحت مختلف سزائیں دی گئیں، 120اہلکاروں کو رینجرز ٹریننگ دلوائی گئی، قیدیوں سے ملاقات کے لئے مین گیٹ سے شیڈ تک ویگن کا انتظام بھی مخیر خضرات کے تعاون سے کیا گیا ۔

  جیل میں پینے کے صاف پانی کے لئے 12بڑے کولر، 100عدد سیلنگ فین اور4واٹر کولرز مخیر خضرات کی مدد سے تنصیب کئے گئے ، قیدیوں سے لواحقین کی سپیشل ملاقات کے لئے مخیر خضرات کے تعاون سے سپیشل شیڈ قائم کیا گیا ، اندرون جیل میں بارک نمبر 4اور ہسپتال وارڈ کی توسیع کی گئی تمام جیل میں گھاس لگوائی گئی ، سکیورٹی پوائنٹس پر فائبر شیڈ لگوائے گئے جبکہ مین وال کے ساتھ ڈیوٹی دینے والے ملازمین کے لئے واش رومز بھی بنوائے گئے ہیں۔