ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی؛ موسم سرما کی پہلی بارش، متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش شروع ہوگئی، شہر کے متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث  بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی۔

نارتھ کراچی، بفرزون، نئی کراچی سمیت ضلع وسطی میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، ضلع وسطی کے بعد اب ضلع شرقی میں بھی بادل انگڑائی لینے لگے، فیڈرل بی ایئریا، گلشن اقبال اور گلستان جوہر کے بیشتر علاقوں میں ابر رحمت برسنے لگی۔ صدر ،کالا پل، بزرٹہ لائن، بہادرآباد سمیت دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش شروع ہوگئی۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے شمالی علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے، ریڈار پر شمالی علاقے میں بارش کا ہیوی اسپیل نظر آرہا ہے، شہر کے جنوبی علاقے میں ہلکی اور درمیانی بارش ہوسکتی ہے، موجودہ اسپیل میں بارش کا سلسلہ دو سے تین گھنٹے مزید جاری رہ سکتا ہے۔ 
بارش کے باعچ بجلی کی فراہمی منقطع:

کراچی کے مختلف علاقوں سے بجلی کی فراہمی منقطع کردی گئی، نارتھ ناظم آباد ،گلشن اقبال ، بہادرآباد ، نیو ٹائون ، بی آئی بی ، نیو کراچی ، سرجانی ، پاور ہائوس ، ناگن چورنگی ، بفرزون اور ڈیفنس کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نشیبی علاقوں میں حفاظتی اقدامات کے تحت بجلی بند کی جاسکتی ہے ، کے الیکٹرک کا فیلڈ اسٹاف ہائی الرٹ پر ہے ۔ شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں، شہری برقی آلات کے استعمال میں خصوصی احتیاط کریں ، برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔