سوات اور ایبٹ آباد میں سال کی دوسری برفباری شروع، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر خطاب، زبیر اعوان: سوات مٹہ اور ایبٹ آباد میں سال کی دوسری برفباری شروع ہوگئی، ہر سو  سفید چادر پچھ گئی۔ 
 مٹہ سوات  میں برفباری سے علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی ، اب تک 6انچ تک برف پڑ چکی ہے ، گزشتہ کئی گھنٹوں سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے ، علاقے میں گیس کی سہولت نہ ہونے کے باعث لوگ لکڑیاں جلا کر گزارا کرتے ہیں لیکن برفباری کے باعث خشک لکڑیوں کی قلت پیدا ہو گئی ہے ۔

مٹہ سوات  کا علاقہ زیادہ تر پہاڑوں پر مشتمل ہیں مٹہ میں گبین جبہ سوات کا سب سے خوبصورت علاقہ ہیں مٹہ میں جاروگوں واٹر فال بھی سیاحوں کا مرکز ہیں. 

دوسری جانب ایبٹ آباد گلیات برف باری کی وجہ سے مری روڈ پر پھسلن ہوگئی، جس کے باعث درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں، گاڑیوں میں سیاح فیملیاں موجود  ہیں، مری روڈ پر پھسلن سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔