ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی کے ڈیرے پر پولیس کا چھاپہ  

Police raid,Pti former member.Punajb assembly ,City42
کیپشن: Police van,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی شبیر گجر کے ڈیرے پر انویسٹی گیشن پولیس نے ریڈ کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر کے ڈیرے پر اقدام قتل کے تحت درج مقدمے میں گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا۔ شبیر گجر کے ڈیرے پر موجود افراد نے مبینہ طور پر پولیس کے ساتھ بدتمیزی کی، پولیس ریڈ کے دوران کسی بھی شخص کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔

خیال رہے کہ رائے ونڈ تھانے میں خالد گجر اور اس کے بھائی شبیر گجر سمیت دیگر افراد کے خلاف اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔