ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قوم کےساتھ ملکر دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرینگے، آرمی چیف

file photo
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ ہم ایک قوم کے طور پر ساتھ مل کر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کریں گے اور پائیدار امن یقینی بنانے کا مقصد حاصل کر کے رہیں گے۔انشا اللہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور پولیس لائن دھماکے کے مقام کا دورہ کیا،آرمی چیف پولیس کے جوانوں اورافسروں سے ملے، آرمی چیف نے خیبر پختونخوا پولیس کی بہادری اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کردار کو سراہا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کے پی پولیس دہشت گردی کی جنگ کے اگلے محاذ پر لڑنے والی ایک بہادر فورس ہے، آرمی چیف نے خیبر پختونخوا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بلند عزم کو سراہااور مادر وطن کیلئے جان قربان کرنے والے شہدائے پولیس کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف نے کہاکہ ہم ایک قوم کے طور پر ساتھ مل کر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کریں گے اور پائیدار امن یقینی بنانے کا مقصد حاصل کر کے رہیں گے۔انشا اللہ۔