ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپیکر سبطین خان کا انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر گورنر پنجاب کو ایک اور خط  

Speaker,sabtain,letter,Governor,City42
کیپشن: sibtain khan,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان نے انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر گورنر بلیغ الرحمان کو ایک اور خط لکھ دیا۔

سپیکر سبطین خان نے خط کے متن میں کہاہے کہ آئینی طور پر اسمبلیاں ٹوٹنے کے بعد الیکشن کی تاریخ کا اعلان ضروری ہے،آپ نے اب تک الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا،آپ انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کر کے آئینی ذمہ داری سے انحراف کر رہے ہیں۔

 سپیکرپنجاب اسمبلی نے کہاکہ آئین کی شق 105 بڑی واضح ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا گورنر کی ذمہ داری ہے، آئین کی شق 224، 2 بھی بڑی واضح ہے صوبائی اسمبلی کے انتخابات 90 دن کے اندر ہونا لازم ہے،سپیکرنے کہاہے کہ آپ جلد از جلد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں، تاکہ آئینی بحران پیدا نہ ہو۔