(ویب ڈیسک )وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ اپریل میں روس سے خام تیل کے کارگو آنا شروع ہو جائیں گے۔
سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ مارچ کے آخر میں کمرشل ڈیل کے معاملات طے ہوں گے جس میں یہ طے ہو گا کہ کتنا ڈسکاؤنٹ ہوگا اور کس کرنسی میں کام ہوگا جب کہ روس سے کمرشل کارگو کے سفر کا وقت 20،21 دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی پیٹرولیم کی کمپنیوں پر پابندی ہے، ایل پی جی اور چند پیٹرولیم مصنوعات ایران سے بارڈرز پر آرہی ہیں، ایران کے ساتھ فناشل ٹرانزیکشن بڑھانا مشکل ہے۔