ویب ڈیسک: کیک بنانے کے حوالے سے نئے نئے تجربات کرنے کا سلسلہ نہ رک سکا۔
دنیا بھر میں کئی شکلوں، چیزوں اور فلیورز کے کیکس تو آپ نے دیکھے اور کھائے بھی ہوں گے لیکن اب ایسا نیا کیک بنایا گیا ہے جس کو دیکھنے کے بعد لوگ حیران رہ گئے۔سوئٹزرلینڈ میں اس کیک کو پہنا بھی گیا، کاٹا بھی گیا اور پھر کھایا بھی گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 131.15 کلو کے اس کیک سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا پہننےوالا کیک ہے۔
رپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی بیکر نتاشا کولین نے ایک ایسا کیک بنا کر سب کو حیران کردیا جسے دلہن کے لباس کے طور پر پہنا بھی جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس کیک کو دنیا کا سب سے بڑا پہننے کے قابل کیک کا نام دیا گیا ہے جس کا وزن 131.15 کلوگرام ہے۔ اس لباس نما کیک کو کاٹ کر سوئس ورلڈ ویڈنگ فیئر میں آنے والے مہمانوں کو بھی پیش کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق نتاشا ’سوئیٹی کیکس‘ کے نام سے بیکر ی کی مالک ہیں جہاں وہ کسٹمرز کی ہدایات کے مطابق کیکس بناتی ہیں اور انہوں نے یہ کیک گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے تیار کیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی اس کیک کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔