ویب ڈیسک: ہاظم بنگوار نے حال ہی میں اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کے عہدے کا چارج سنبھالا ہے۔
بیورو کریسی کے بارے میں اکثر یہی تاثر ہوتا ہے کہ یہ انتہائی سلجھے ہوئے اور سنجیدہ طبیعت کے لوگ ہوتے ہیں جو پولیس کی بھاری سیکیورٹی اور بڑے پروٹوکول میں چلتے ہیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
لیکن کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر نے اس رائے کو غلط ثابت کردیا ہے، ہاظم بنگلوار سابق ڈی آئی جی کے صاحبزادے ہیں اور امریکہ سے تعلیم یافتہ ہیں، ان کی والدہ کا تعلق عراق سے ہے۔
View this post on Instagram
ہاظم بنگوار کی انسٹاگرام ٹائم لائن کا جائزہ لیا جائے تو پتا چلتا ہے کہ وہ ماڈلنگ بھی کرتے رہے ہیں اس کے علاوہ معاشی و انتظامی مسائل پر ٹی وی مباحثوں کا بھی حصہ رہے۔
انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بھی بنا رکھا ہے جس پر وہ فیشن کے حوالے سے ٹپس اور اپنے تجربات شیئر کرتے رہتے ہیں۔ ہاظم گانا گانے کے بھی شوقین ہیں ، ہاظم فوٹوگرافی کروانے کے شوقین دیکھائی دیتے ہیں، ان کی انسٹاگرام پر متعدد تصاویر بیچ کی ہیں۔
حازم بنگوار 3 بین الاقوامی کمپنیوں کے برینڈ ایمبیسڈر بھی ہیں۔انہوں نے ابتدائی تعلیم امریکی ریاست نیویارک سے حاصل کی پھر اعلیٰ تعلیم کے لئے لندن روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے فیشن ڈیزائننگ اینڈ مارکٹنگ اور پھر قانون کی تعلیم (ایل ایل بی) حاصل کی۔
ان کی والدہ فیروز اکبر عراقی آرکیٹیکٹ ہیں جبکہ ان کے والد علی اکبر بنگوار نے پاکستان پولیس فورس میں بطور ڈی آئی جی خدمات انجام دیں۔نرم مزاج کے مالک حازم بنگوار انسانی درد بھی رکھتے ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ انہوں نے سماجی خدمت کی خاطر ’حازم بنگوار فاونڈیشن‘ کی بنیاد رکھی۔
حازم بنگوار سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے پی ایم ایس افسر تعنات ہوئے اور اب بطور اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد خدمات انجام دے رہے ہیں۔
View this post on Instagram