ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کے والد انتقال کرگئے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے پوسٹ شیئر کی کہ میرے والد سید سجاد حیدر زیدی علالت کے باعث دارفانی سے کوچ کرگئے۔علی زیدی کے والد کافی عرصے سے بیمار تھے اور وہ کل سے وینٹی لیٹر پر تھے۔
انا لله وانا اليه راجعون
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) February 3, 2022
He was our friend & guide. Gave us inspiration to stand up & always do the right thing. Taught his children to stand their ground. An umbrella of prayers that always protected & guided me & our family.
May Allah reward him Janat ul Firdous.
Love you Abu pic.twitter.com/HDBhx2cdiO
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ سید علی زیدی کے والد محترم کے انتقال کا سُن کر نہایت دُکھ ہوا، اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور سید علی زیدی سمیت سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کریں۔
سید علی زیدی کے والد محترم کے انتقال کا سُن کر نہایت دُکھ ہوا۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 3, 2022
اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور سید علی زیدی سمیت سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کریں۔ https://t.co/Fz4nkdXmI2