ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو اے ای نے حوثی باغیوں کے3 ڈرونز مارگرائے

یو اے ای نے حوثی باغیوں کے3 ڈرونز مارگرائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دبئی:متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) نے 3 دشمن ڈرونز مارگرانےکا دعویٰ کیا ہے۔حوثی باغیوں سےکشیدگی کےدوران تین ہفتوں میں یہ چوتھا واقعہ ہے

اماراتی وزارت دفاع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے غیر آبادی والے علاقوں سے خلیجی ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے تین ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا ہے۔اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں اور ریاست کی حفاظت کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حوثی باغیوں سےکشیدگی کےدوران تین ہفتوں میں یہ چوتھا واقعہ ہے۔ دوسری جاجب حوثی باغیوں کے خطرے سے نمٹنے کیلئے امریکا نے گائیڈڈ میزائل بردار جنگی جہاز اور جدید ترین لڑاکا طیارے امارات میں تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزمتحدہ عرب امارات نےیمن کےحوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا دیا تھا۔اماراتی وزارت دفاع کے مطابق فضا میں تباہ کےا جانے والے میزائل کا ملبہ غیرآباد علاقےمیں گرا اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔