ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن، بزدار سرکار کو مریضوں پر ترس نہ آیا

کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن، بزدار سرکار کو مریضوں پر ترس نہ آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)کینسر سے بچاؤ کا آج عالمی دن لیکن نوارٹس فارما کے تحت کینسر کے 5 ہزار مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج کی سہولت غیریقینی صورتحال سے دو چار ہے، پی ٹی آئی حکومت نے اپنے قیام سے اب تک کینسر کے مفت علاج کیلئے ایک پائی بھی نہیں دی۔
بلڈ کینسرکرانک مائیولائیڈ لیوکیمیا کے مریضوں کو مفت علاج کی فراہمی کیلئے سابق حکومت کی جانب سے نوارٹس فارما کے تعاون سے 2014 میں شروع ہونے والا سی ایم ایل پراجیکٹ بزدار سرکار کی ہٹ دھرمی اور بے حسی کا شکار بن گیا ۔ بزدار سرکار نے گزشتہ دو برسوں کے دوران سی ایم ایل پراجیکٹ کے تحت رجسٹرڈ کینسر کے پانچ ہزارمریضوں کو مفت علاج کی فراہمی کیلئے سوا دو ارب کے بقایا جات ادا نہیں کئے ہیں ۔
کینسر کے علاج کیلئے فنڈز جاری نہ ہونے پر نوارٹس فارما نے یکم جنوری کو ادویات بند کرنے کا اعلان کیا جس پرحکومت نے جلد فنڈزجاری کرنے کے عزم کا اظہار کیا لیکن تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ۔ فنڈز نہ ملنے سے کینسر کے مفت علاج کا منصوبہ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے اورسینکڑوں نئے مریضوں کی رجسٹریشن بھی کھٹائی میں پڑی ہے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer