( وسیم احمد ) فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کہتے ہیں پی ایس ایل میں کسی سے مقابلہ نہیں، حارث رؤف اور محمد عامر کے ساتھ اچھی کرکٹ کھیلوں گا، قوم سٹیڈیم میں آکر اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کریں۔
وہاب ریاض نے پشاور زلمی کی آفیشل سپانسرائیر لنک کی گلبرگ میں موجود آؤٹ لیٹ کا دورہ کیا جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ اب عادت ہو گئی ہے مینجمنٹ جب چاہے ٹیم میں شامل کرلے جب چاہے باہر کردے حاضر ہوں۔ فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی تمام ٹیمیں اچھی ہیں قوم سٹیڈیم آکر دنیا کو بتائے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔
وہاب ریاض نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے، بہت جلد کشمیر کو بھارت سے آزادی ملے گی۔