(زاہد چوہدری)جنرل ہسپتال میں گیارہ کروڑ روپے لاگت سے تعمیر ہونے والے گرڈ سٹیشن کو فعال کر دیا گیا، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فرید اظفر کہتے ہیں گرڈ سٹیشن فعال ہونے سے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے چھٹکارا ملنے کے ساتھ بلا تعطل بجلی کی مطلوبہ وولٹیج کے ساتھ فراہمی سے قیمتی طبی مشینری محفوظ رہے گی ۔
جنرل ہسپتال میں بجلی کا مطولبہ لوڈ پورا کرنے کیلئے گرڈ سٹیشن کی تعمیر کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس مںصوبے پر مجموعی طور پر11 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ گرڈ سٹیشن کو لیسکو حکام کی جانب سے فعال کر دیا گیا ہے۔ پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فرید ظفر نے گرڈ سٹیشن کا فعال ہونے پر دورہ کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر فرید ظفر نے بتایا کہ گرڈ سٹیشن جنرل ہسپتال 11کے وی سے 132 کے وی پر شفٹ ہوگیا ہے اور گرڈ سٹیشن براہ راست نیشنل گرڈ سے منسلک ہے جس کی وجہ سے اب لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارا ملے گا اور جنریٹر کے اخراجات کی بچت ہوگی ۔
پروفیسر ڈاکٹر فرید ظفر نے بتایا کہ جنرل ہسپتال فعال ہونے سے ایک ہزار 50 کلو واٹ کا لوڈ میسر ہوگا جو ہسپتال کی ضرورت کیلئے کافی ہے اور بلا تعطل مطلوبہ وولٹیج میسر آنے سے ہسپتال میں نصب کروڑوں روپے کی مہنگی طبی مشینری اور آلات محفوظ رہیں گے۔