ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں فرضی عدالت کے ذریعے ججز کے تربیتی کورس کا آغاز

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں فرضی عدالت کے ذریعے ججز کے تربیتی کورس کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں پہلی مرتبہ فرضی عدالت کے ذریعے ججز کے تربیتی کورس کا آغاز، ٹریننگ پر آئے ججز فرضی عدالت میں قتل مقدمہ میں ملزم، جج، گواہان، اور پراسیکیوٹر بنے، فرضی گواہ بننے والے ججز کی شہادتیں بھی ریکارڈ کی گئیں۔

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ٹھوس کی تربیت کے دوران فرض یہ عدالت لگا کر انہیں ٹریننگ کا موقع بھی فراہم کیا گیا، ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی حبیب اللہ عامر نے خصوصی شرکت کی، ڈائریکٹر جوڈیشل اکیڈمی سیشن جج شازب سعید نے ججز کو خصوصی لیکچر دیا۔

ڈاِئریکٹر جوڈیشل اکیڈمی شازب سعید نے ججز کے مقدمہ قتل کے دوران فرضی عدالت کا جائزہ لیا، ایڈیشنل سیشن ججز کے عہدے پر ترقی پانے والے ججز کو فرضی عدالت لگا کر ٹریننگ دی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج جمیل احمد کھوکھر سمیت چھتیس ججز نے تربیتی کلاس میں شرکت کی، ڈائریکٹر جوڈیشل اکیڈمی شازب سعید کی قتل ٹرائل کے متعلق لکھی گئی کتاب کی رونمائی بھی کی گئی۔

ڈائریکٹر پنجاب نیشنل گرمی شازیب سعید ہیں کا کہنا تھا  کہ ایڈیشنل سیشن ججز کے عہدوں پر ترقی پانے والوں کے لئے قتل کے مقدمات کے لیے ایسی فرضی عدالت کا قیام اور ٹریننگ وقت کا تقاضہ ہے۔ 

Shazia Bashir

Content Writer