نیسپاک نے مالی سال 19-2018 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

نیسپاک نے مالی سال 19-2018 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ)نیسپاک نے گزشتہ برس 11 ارب مالیت کے 87 منصوبے حاصل کیے، مالی سال 2019-2018 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔
ترجمان نیسپاک کے مطابق پبلک سیکٹر انجینئرنگ سروسز اینڈ کنسلٹنسی آرگنائزیشن، نیسپاک نے 2018/19 کے دوران 11.14 بلین روپے کے 87 نئے منصوبوں کے حصول میں ریکارڈ پیشرفت کی ہے جو پچھلے سال (10.07 بلین روپے) کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔ نیسپاک منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر مسعود کے جاری کردہ بیان کے مطا بق ان 87 منصوبوں میں سے 76 منصوبے ملک کے اندر اور اور 11 غیر ملکی ممالک میں حاصل کیئے۔

نیسپاک کے قیام کا مقصد غیر ملکی انحصار سے آزادی اور انجینئرنگ کنسلٹنسی کے شعبے میں اعلی ترین معیار کی خدمات فراہم کرناتھا ۔ اس کی بنیاد ایک ایسے ادارے کے طور پر رکھی گئی جس کو پاکستان کی کنسلٹنسی مارکیٹ کی راہنمائی کرنا تھی اور اور بیرون ملک مقابلہ کرنا تھا۔ وقت نے ثابت کیا ہے کہ نیسپاک نے مسلسل جدوجہد کی بدولت اپنے مقاصد کو بڑی حد تک پورا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور اپنے بیان کردہ مقاصد کے حصول میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ نیسپاک کے پیشہ ور افراد مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر مسعود کی راہنمائی میں کمپنی کی کارکردگی کو بڑھانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور ملک کے لیے کثیر زرمبادلہ کما رہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer