( ریحان گل ) کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام میں لاہور ڈویژن کی ناقص کارکردگی، نو ڈویژنز میں لاہور 7 ویں نمبر پر موجود، تمام ڈویژنز کی کارکردگی رپورٹ ایوان وزیراعلی بھجوا دی گئی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے ارکان اسمبلی کو نوازنے کے لیے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کیا گیا، جس کے تحت تمام ڈویژنل کمشنرز کو اراکین اسمبلی کی خواہش کے مطابق ترقیاتی سکیمیں شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس پروگرام کی کارکردگی رپورٹ ایوان وزیر اعلیٰ بھجوا دی گئی ہے، جس کے مطابق لاہور نو ڈویژنز میں سے ساتویں نمبر پر ہے۔
لاہور ڈویژن میں رواں مالی سال میں 1 ارب 70 کروڑ کی 158 سکیمیں شروع کی گئیں۔ 15 جنوری تک 87 کروڑ روپے جاری ہوئے لیکن لاہور ڈویژن صرف 38 کروڑ خرچ کر سکا۔
لاہور ڈویژن کی فنڈز خرچ کرنے کی کارکردگی صرف 44 فیصد رہی جبکہ صوبے کے دیگر 36 اضلاع کی مجموعی کارکردگی 51 فیصد رہی۔