ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجوں کیلئے اچھی خبر

پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجوں کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) پنجاب یونیورسٹی سےالحاق شدہ کالجوں کیلئےطلباء کےداخلوں کا نظام آن لائن کردیا گیا، یونیورسٹی ایک لاکھ طلباء کےداخلےآن لائن کرے گی۔
پنجاب یونیورسٹی نےالحاق کالجزکےامیدواروں کےلیےپہلی مرتبہ داخلہ فارم آن لائن کردیا ہے، پنجاب یونیورسٹی کنٹرولرامتحانات رؤف نواز کی جانب سےوائس چانسلر ڈاکٹر نیازاحمد کو اجلاس میں آن لائن سسٹم پربریفنگ دی گئی. کنٹرولرامتحانات نےبتایا کہ ایک لاکھ طلباء کےداخلہ فارم رواں سال آن لائن وصول کیےجائیں گے. انہوں نےبتایا کہ وائس چانسلرکی ہدایت پرداخلہ فارم کا نظام آن لائن کیا گیا، کنٹرولرامتحانات کا کہنا ہےکہ اب طلباء اور کالج انتظامیہ کو فارم جمع کرانےکےلیےیونیورسٹی نہیں آنا پڑےگا.

پنجاب یونیورسٹی کنٹرولرامتحانات رؤف نواز نےاجلاس میں بتایا کہ الحاق کالجزکےایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس،بی کام پارٹ ون،ٹو کے طلباء اور ایم اے ایم ایس سی پارٹ ون ٹوکےطلباء آن لائن داخلہ فارم بھیجیں گے. پنجاب یونیورسٹی میں ایل ایل بی تین سالہ پروگرام کےایل ایل بی پارٹ ٹو، تھری کے امیدوار آن لائن داخلہ فارم جمع کرائیں گے. ایل ایل بی پانچ سالہ پروگرام کےپارٹ ون،ٹو اور تھری کے طلباء بھی آن لائن فارم جمع کرائیں گے. روف نواز کا کہنا ہے کہ آن لائن سسٹم کا پائلٹ پراجیکٹ الحاق کالجز کےچار سالہ بی ایس پروگرام کےطلباء پررواں سال آزمایا گیا ہے.

وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کا کہنا ہےکہ طلباء کی سہولت کےلیےامتحانی نظام کےدیگرشعبے بھی آن لائن کریں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔