(قیصر کھوکھر)دیر سے آنا جلدی جانا، اے صاحِب کچھ ٹھیک نہیں! سرکاری دفاتر میں افسران کی تاخیر سے آمد معمول بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق افسران نےچیف سیکرٹری کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے، بیوروکریسی کا دیر سے دفتر آنا معمول بن گیا،محکمہ خزانہ کا کوئی بھی افسر وقت پر دفتر نہ پہنچ سکا،سرکاری کاموں کیلئے آئے سائلین کو افسران کی راہ تکتے رہے مگر کوئی افسر وقت پر دفتر نہ پہنچ سکا،محکمہ خزانہ کا دفترصبح 10 بجے تک افسران سے خالی رہا۔
ذرائع کا کہناتھا کہ سائلین اپنی پریشانیوں کے ازالے کے لیے سرکاری افسران کے پاس آئے تاکہ وقت پر اپنا کام کرائیں مگر افسران اپنی مرضی کے مالک ،دفاتر آنے کا کوئی وقت مقرر نہیں، علاوہ ازیں بیوروکریسی نے چیف سیکرٹری کی جانب سے جاری کئے گئے احکامات کو نظر انداز کردیا۔