دوسری شادی کیلئے بیوی سے اجازت لینے کا قانون چیلنج

دوسری شادی کیلئے بیوی سے اجازت لینے کا قانون چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور چودھری) یاور پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر پابندی کا قانون چیلنج کر دیا گیا۔ 
ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وزارت قانون، سیکرٹری قانون کو فریق بنایاگیا۔ قید و جرمانے کی سزا پانے والے مجرم نے قانون میں ترمیم کو چیلنج کر دیا۔ ڈاکٹر محمد مدثر نے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی۔ درخواست گزار نے موقف دیا کہ پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر عدالت نے سزا سنائی۔ اپیل ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ کی عدالت میں زیرسماعت ہے، مسلم فیملی لازآرڈیننس 1961 اور رولز میں بغیر اختیار ترمیم کی گئی، مسلم فیملی لازآرڈیننس 1961 کا اطلاق پورے پاکستان میں ہوتا ہے، پہلی بیوی سے اجازت کے قانون کا گزٹ نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گی۔ ترمیم آرٹیکل 70،137،141،142،143 کی خلاف ورزی ہے۔ 

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ صوبائی حکومت کی ترمیم کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔