ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’آنے والے دنوں میں گورننس کے نظام میں بڑی تبدیلیاں آئیں گی‘‘

’’آنے والے دنوں میں گورننس کے نظام میں بڑی تبدیلیاں آئیں گی‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) حکومت کی جانب سے صحت کارڈ منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کل کیا جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے تحت مستحق افراد کو 7 سے 9 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

 فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مختلف اجلاس ہوئے جس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اراکین اسمبلی اور سٹیزن پورٹل پر گیس کے زائد بلوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل کو تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کل سے صحت کارڈ کے پہلے مرحلے کا آغاز کر رہی ہے، منصوبے کے تحت مستحق افراد کیلئے 7 سے 9 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت حاصل ہوگی، انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں گورننس کے نظام میں بڑی تبدیلیاں آئیں گی۔

وزیر اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ میڈیا اسٹریٹجی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کی تنظیم نو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے کہ صحافی کارکنوں کو درپیش مالی بحران میں حکومت کیا کردار ادا کرسکتی ہے، انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے میڈیا مالکان سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوازشریف کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لوگ تیس، تیس سال اقتدار میں رہنے کے بعد کہیں کہ ہمیں باہر بھیج دیں تو انہیں شرم سے ڈوب مرنا چاہیئے۔