پانچویں اورآٹھویں جماعت کےامتحانات کا شیڈول جاری

 پانچویں اورآٹھویں جماعت کےامتحانات کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)  پنجاب ایگزمینشن کمیشن کےزیراہتمام پانچویں اورآٹھویں جماعت کےامتحانات کا آغازکل سےہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پانچویں کےامتحانات کا آغاز4 فروری اورآٹھویں کے16 فروری سے شروع ہو ں گے، پانچویں کا پہلا پرچہ سائنس،6 کواردو،9 کوانگلش،11 کو ریاضی،13 کواسلامیات لازمی،14 کو ناظرے کا امتحان ہوگا، جبکہ آٹھویں کا 16فروری کوسائنس ،18 کواردو،20 کواسلامیات لازمی،21 کو ناظرہ ،23 کو انگلش اور25 کو ریاضی کا پیپر لیا جائے گا۔

تمام پیپرز صبح 11 بجے اورناظرہ 10 بجے شروع ہوگا،امتحانات میں 26 لاکھ سےزائد بچے شرکت کررہے ہیں،اس مقصدکے لیے 14ہزار امتحانی مراکز قائم کیےگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کے تحت 4 فروری سے شروع ہونے والے  پانچویں اور آٹھویں جماعت کے پیپروں میں مانیٹرنگ ایلوایشن اسسٹنٹ پہلا وزٹ پیپر شروع ہونے سے پہلے کریں گے،دوسراوزٹ امتحان کے اختتام اور پیپروں کی پیکنگ تک کریں گے، مانیٹرنگ ایلوایشن اسسٹنٹ کو سوالیہ پیپر کی تصویر لینے کی اجازت نہیں ہوگی، مانیٹرنگ اسسٹنٹ یو ایم سی کی رپورٹ آن لائن بھجوائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer