ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واپڈا اہلکار بجلی چور نکلا

واپڈا اہلکار بجلی چور نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ندیم خالد) چیف ایگزیکٹوآفیسرلیسکومجاہد پرویزچٹھہ اور مینجرایسٹرن سرکل لیسکومحمد رشید کی خصوصی ہدایت پربجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا گیا، واپڈا اہلکار ہی بجلی چور نکلے۔

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹوآفیسرلیسکومجاہد پرویزچٹھہ اورمینیجرایسٹرن سرکل لیسکومحمد رشید نےخصوصی ہدایت جاریں کیں کہ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیاجائے جس پر ایک ٹیم تشکیل دی گئی، آپریشن کے دوران معلوم ہوا کے واپڈااہلکار ہی اس کام میں لگے ہیں،سب ڈویژنل آفیسرہربنس پورہ خواجہ زاہد جلال نےبجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا، اس دوران بجلی چوروں کو جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

واپڈا اہلکار لائن مین ساجد علی شاہ کے گھر بجلی چوری کی جارہی تھی جس کی ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی،ساجد علی شاہ عامر ٹاؤن سب ڈویژن لیسکو میں تعینات ہے،جو کہ مین پول سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا.

M .SAJID .KHAN

Content Writer