(علی رضا) لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نےکوآپریٹو سٹور گڑھی شاہو پر پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا ، قانون کی خلاف ورزی پر 94 گاڑیوں کے چالان اور 6 کو متعلقہ پولیس سٹیشن میں بند کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے کوآپریٹو سٹور گڑھی شاہو پر غیرقانونی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی کی، اس موقع پر غیر قانونی موٹر سائیکل رکشہ ، بغیر روٹ پرمٹ ، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ ، اوور چارجنگ، غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر اور بے ہودہ موسیقی لگانے پر 94 گاڑیوں کے چالان اور 6 کو متعلقہ پولیس اسٹیشن میں بند کردیا گیا۔
کارروائی بسوں ،کوسٹروں ،ویگنوں، رکشوں اور غیر قانونی موٹر سائیکل رکشوں کے خلاف کی گئی ، سب سے زیادہ کارروائی غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر لگانے والی گاڑیوں اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف کی گئی ۔
لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے ڈی جی ایم انفورسمنٹ چوہدری شفیق گجر کی خصوصی ہدایت پر کارروائی کی گئی ،جس میں ڈپٹی ایم ایم پی آ ئی کاشف نعیم کی نگرانی میں روٹ انفورسمنٹ انسپکٹر مہروذ ڈار، ٹرانسپورٹ انسپکٹر محمد طاہر اعوان و دیگر شامل تھے۔