ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینٹ الیکشن، مسلم لیگ ن نے پارلیمانی روایات کو نظرانداز کردیا

سینٹ الیکشن، مسلم لیگ ن نے پارلیمانی روایات کو نظرانداز کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) مسلم لیگ ن نے پارلیمانی روایات کو نظر انداز کرتے ہوئے سینٹ الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں۔ پارلیمانی بورڈ تشکیل دیئے بغیر خواہش مند امیداروں سے درخواستیں لینے کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے یکم فروری سے تین فروری تک سینٹ کے الیکشن میں حصہ لینے والے خواہش مند امیداروں سے درخواستیں موصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں صوبائی سیکرٹریٹ کو موصول ہونے والے درخواستوں میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان کے صاحبزادہ رانا جاوید ، ڈپٹی سپیکر سردار شیر علی خان کے والد سردار پرویز اختر گورچانی ، سابق رکن اسمبلی صوبائی اسمبلی ڈاکٹر اسد اشرف ، انعام اللہ خان نیازی ، سابق ایم پی اے رانا اقبال ، سابق ایم پی اے میاں شہباز ، سید زاہد گیلانی ، حاجی احسان الحق، چودھری واحد ، مسعود فاروقی، ڈپٹی میئر لاہور نذیر خان سواتی اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا مقبول سمیت دیگر کی درخواستیں موصول ہوئیں۔