لاہوریوں کیلئے خوشخبری، کرول گھاٹی جنگل میں 600 ایکڑ پر زو سفاری بنے گا

لاہوریوں کیلئے خوشخبری، کرول گھاٹی جنگل میں 600 ایکڑ پر زو سفاری بنے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فضہ عمران) چڑیا گھر اور زو سفاری کے بعد اب شمالی لاہور میں بھی جنگل کے بادشاہ نظر آئیں گے۔ کرول گھاٹی جنگل میں عالمی معیار کا زو سفاری بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ افریقی شیروں سے دریائے راوی کے بیچ وبیچ ایسا منظر پیدا ہوگا کہ تفریح کے مزے دوبالا ہوجائیں گے۔

دریائے راوی کی چھ سو ایکڑ زمین پر پھیلا کرول گھاٹی جنگل عنقریب سفاری کی شکل اختیار کر جائے گا۔ جنگلی حیات سے لگاؤ رکھنے والوں کیلئے زوسفاری رائیونڈ روڈ، لاہور چڑیا گھر اور جلو کے علاوہ کرول گھاٹی سفاری بھی ایک بہترین پوائنٹ بن جائے گا۔

محکمہ جنگلی حیات و پارکس نے پاکستان کی سب سے بڑی اور عالمی معیار کی لائن سفاری بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد یہاں افریقی نسل کے شیر رکھے جائیں گے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی کا کہنا ہے کہ منصوبے پر کام وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت شروع کیا جا رہا ہے۔ منصوبے پر اگلے دو ماہ میں کام شروع کر دیا جائے گا جسے سال 2019 میں مکمل کر لیا جائے گا۔