قدرتی گیس کی قیمت؛ کراچی، نوری آباد، لسبیلہ میں صنعتی اداروں نے ہڑتال کر دی

Karachi Noor Abad Industries shut down, City42, Gas Tarif increased, agitation on energy inputs cost, Surge in gas tarif causes unrest in industry,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کراچی کی تمام چھوٹی ، بڑی صنعتیں آج  قدرتی گیس کی قیمتوں پر احتجاج کے لئے بند رہیں گی۔  نوری آباد لسبیلہ بلوچستان کی صنعتیں بھی آج بند ہوں گی ۔

گیس کی قیمتوں پر احتجاج کرنے کے لئےآج ایکسپورٹ انڈسٹری کے یونٹ بھی بند رہیں گے ۔شہر کی ساتوں ایسوی ایشنوں نے اعلان کیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے اور بجلی کے اضافی استعمال کے نرخوں میں کمی کا وعدہ پورا نہ کرنے پر آج ہڑتال رہے گی ۔

شہر بھر کے تمام انڈسٹریل زونز میں گیس کی قیمت میں اضافہ پر احتجاجاً  ہڑتال کے بینرز لگا دیئے گئے ۔

صنعت کار وں کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت میں اضافہ سے فیکٹریوں میں ڈائون سائزنگ شروع ہوگئی ھے۔ فیکٹری مالکان کچھ بھی یونٹ چلا نہیں پارھے  ہیں۔ فیکٹریز  کے مالکان کو مالکان نئے آرڈرز حاصل نہیں ہو رھے ہیں۔

سائیٹ ایسوی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی چیمبر اور سائیٹ ایسوی ایشن کی جانب سے مرکزی احتجاج بارہ بجے سائیٹ ایسوی ایشن میں کیا جائے گا ۔

کورنگی،لانڈھی،نارتھ کراچی ،بن قاسم ،فیڈرل بی ایریا تمام ایسوسی ایشن میں بھی احتجاج ہو گا اور کاروبار بند رہے گا۔صنعتکاروں کے نمائندہ جاوید بلوانی کا کہنا ہے کہ آج ایک دن کی ہڑتال کریں گے، پھر اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے ۔