علی امین گنڈا پور نوکریاں بیچ کر جائیدادیں خریدتا رہا، افغان شہری کا میجسٹریٹ کے روبرو بیان

Ali Amin Gandapur, Afghan National Latif Niazi, Magistrate, Confession before the magestrate, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ساجد بلوچ: پی ٹی آئی کے سابق چئیرمین عمران خان کا دست راست علی امین گنڈا پور افغان شہریت رکھنے والے پرسنل سیکرٹری کے زریعہ سرکاری نوکریاں بیچ بیچ کر جائیدادیں خریدتا رہا۔ ملزم افغان شہری لطیف نیازی نے اپنے اور علی امین گنڈاپور کے جرائم کا میجسٹریٹ کے روبرو اقرار کر لیا۔ 

سابق  وفاقی امور کشمیر وزیر علی امین گنڈا پور کے افغان شہریت رکھنے والے پرسنل  سیکرٹری لطیف نیازی نے مجسٹریٹ کے سامنے   بیان میں تسلیم کر لیا کہ وہ سرکاری محکموں میں  بھرتیوں کے عوض پیسے لیکر علی امین گنڈا پور کو دیتا رہا ہے۔

ڈی ایل سی ڈکلئیر افغان نیشنل  ملزم لطیف نیازی نے  پولیس ریمانڈ ختم ہونے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ مظہر علی خان کی عدالت میں دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں کہا کہ جب علی امین گنڈا پور صوبائی وزیر مال تھا  تو وہ محکمہ تعلیم، آبپاشی اور ٹی ایم اے سمیت تمام محکموں میں میرے ذریعے عام لوگوں سے سرکاری نوکریوں کے بدلے لاکھوں روپے وصول کرتا تھا اور مختلف افسروں کے نام ایسی بھرتیوں کے متعلق تمام ہدایات وہ اپنے لیٹر پیڈ  پر مجھے لکھ کے دیا کرتا تھا بعد ازاں جب علی امین گنڈاپور وفاقی وزیر بنا تو  وہ نوکریاں بیچنے کا دھندہ میرے ذریعے زبانی ہدایات کے تحت چلاتا تھا۔ سرکاری نوکریاں بیچنے سے جو رقم وصول ہوتی تھی علی امین گنڈا پور اور  اس رقم سے جائیداد خرید لیتا تھا۔

علی امین گنڈا پور کے خلاف کرپشن کے متعدد دیگر الزامات بھی سامنے آ چکے ہیں۔ اس نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں الیکشن کے دوران بااچر افراد اور عام ووٹروں کو خریدنے کے لئے ووٹ کی منڈیاں لگائیں اور لیکشن کے بعد دوسری جماعتوں کے منتخب ارکان اسمبلی کو خریدنے کے لئے منڈیاں سجائیں۔ علی امین گنڈاپور پر سابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لانگ مارچوں اور دھرنوں کے دوران تشدد کرنے کے لئے افرادی قوت مہیا کرنے اور لاقانونیت کے سنگین واقعات میں ملوث ہونے کے بھی الزامات ہیں۔