ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ان ایبلڈ بچوں کے تمام اداروں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کر دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرِ نایاب:  پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ان ایبلڈ بچوں کے تمام اداروں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو یہ ہدایت بھی جاری کر دی کہ آئندہ خصوصی بچوں کیلئے "ڈس ایبلڈ "کا لفظ استعمال نہ کیا جائے۔ ان بچوں کو سرکاری طور پر "ان ایبلڈ بچے" قرار دینے کے لئے سمری تیار کی جائے۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے یہ ہدایات لاہور میں مقامی ہوٹل میں ان ایبلڈ افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کے دوران جاری کیں۔
  محسن نقوی نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے ویب پورٹل ”ان ایبلڈ“ کا بھی باضابطہ افتتاح کیا۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے تقریب میں موجود ان ایبلڈ بچوں سے ملاقات کی اور ان سے خصوصی شفقت کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے تقریب میں شرکت کے لئے وٹس ایپ پر پیغام بھجوانے والی ان ایبلڈ بچی کو سٹیج پر بلایا اور بچی سے پیار کیا۔ان ایبلڈ بچی نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو اپنے ادارے کے دورے کادعوت نامہ دیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بچی کے ادارے میں ضرور جاؤں گا۔

محسن نقوی نے تقریب کے شرکا کو بتایا کہ اس بچی نے موبائل پرمیسج بھیج کر مجھے مدعو کیا تھا اور لکھا تھا کہ آپ نے اس تقریب میں ضرور آنا ہے۔میسج دیکھ کر فیصلہ کیا کہ جتنی بھی مصروفیات ہیں ترک کرکے اس تقریب میں شرکت کروں گا۔ ان ایبلڈ بچوں کی تقریب میں شرکت میرے لیے اعزاز ہے اور میرا فرض بھی ہے۔


وزیر اعلیٰ محسن نقوی تقریب کے دوران پینٹنگ کرنے والے ان ایبلڈ بچے کے پاس گئے، بچے کی پینٹنگ دیکھی اور بچے کو شاباش اور انعام دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈس ایبلڈ افراد کے لئے آئند ہ  ان ایبلڈ افراد کا لفظ استعمال کیا جائے گا۔
اس ضمن میں فوری طور پر اقدامات کیے جائیں اور ان بچوں کو کوئی بھی ڈس ایبلڈ نہ کہے بلکہ ان ایبلڈ کا لفظ استعمال کیا جائے۔ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ سرکاری سطح پر ”ان ایبلڈ پرسنز“ کا لفظ استعمال کرنے کے لئے سمری تیار کی جائے۔ 
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ان ایبلڈ بچوں کے تمام اداروں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کر دیا۔
محکمہ سوشل ویلفیئر 7روز میں اداروں کی اپ گریڈیشن کا پلان تیار کرے اور چیف سیکرٹری کے آفس میں جمع کرائیں۔جتنے بھی وسائل درکار ہوئے ہم مہیا کریں گے اور ان ایبلڈ بچوں کے سینٹرز اپ گریڈ کرائیں گے۔
سپیشل ایجوکیشن کے اداروں کا بجٹ پہلے محکمہ سکولز ایجوکیشن کو جاتا تھا جس سے ان اداروں میں پڑھنے والے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے بجٹ تاخیر سے جاری ہوتا تھا۔ ہم نے بجٹ براہ راست سپیشل ایجوکیشن کو ٹرانسفر کر دیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ 18سال سے زائد عمر کے ان ایبلڈ بچوں کے لئے ٹیوٹا میں فنی و ٹیکنیکل کورسز کا اہتمام کرایا جائے گا تاکہ وہ ہنر سیکھ کر کاروبار کر سیکیں۔آٹیسٹک بچوں کے لئے چیف سیکرٹری نے بہت کام کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا  ٹاؤن شپ میں زمین پر قبضہ واگزار کرا کران ایبلڈ بچوں کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ سنٹر بنا رہے ہیں۔
تقریب سے صوبائی وزیر سپیشلائزڈہیلتھ کیئر و سپیشل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم نے بھی خطاب کیا
چیف سیکرٹری زاہداختر زمان،سیکرٹری سوشل ویلفیئر، سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی سوشل ویلفیئر، معروف موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ اور ان ایبلڈ بچوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی  .