ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چاول کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

Rice
کیپشن: Rice
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : حالیہ مون سون سیزن میں سیلاب کی وجہ سے ملک میں چاول کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر جاپہنچی ہیں۔

 چاول کے برآمد کنندگان کی تنظیم کے چیئرمین چیلا رام اور سرپرست اعلیٰ عبدالرحیم جانو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ رواں برس مون سون سیزن کے دوران ہونے والی بارشوں اور سیلاب کی تباہی کاری کے باعث چاول کی فصل 40 فیصد متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر مسلسل مہنگا ہونے اور سیاسی صورت حال کے باعث عالمی مارکیٹ میں چاول کے لاکھوں ٹن کے سودے متاثرہوئے ہیںچیلارام نے کہا سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے بیرون ملک کمپنیاں ایکسپورٹرز پر اعتبار نہیں کررہیں، اسحاق ڈار ڈالر کو نیچے لانےمیں ناکام ہوگئے جس کی وجہ سے چاول کے برآمدکنندگان مستقل پالیسی بنانا مشکل ہوگیا ہے۔

لاہور کی اکبری منڈی میں نئے چاول کا 50 کلوگرام کا تھیلا 500 روپے مزید مہنگا ہوگیا جس سے اسکی نئی قیمت 12 ہزار سے 12 ہزار 500 روپے تک پہنچ گی ہے ۔