ویب ڈیسک : میانوالی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی صفائی پر مامور ورکر سے بدسلوکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ہوتی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جامعہ کی صفائی ٹھیک سے نہ کرنے پر طلبہ کی موجودگی میں جمیدار سے بدسلوکی کی گئی۔میانوالی یونیورسٹی کے وی سی نے جمیدار کو تذلیل کا نشانہ بنانے کے بعد نوکری سے برخواست کر دیا۔تاہم وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وی سی نے مذکورہ جمیدار سے معذرت کر کے اسے واپس بلا لیا۔
یونیورسٹی آف میانوالی: اگر ایک یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا ایک صفائی والے کے ساتھ یہ رویہ ہے تو پھر باقی لوگوں سے ان مزدوروں کی عزت و تکریم کی توقع رکھنا عبث ہے۔
— Islamabad Updates (@IslamabadViews) December 3, 2022
اگر صفائی والے کی کوتاہی بھی تھی تو کیا اس معمولی غفلت پر اسے سب کے سامنے اس طرح ذلت کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے؟ افسوس pic.twitter.com/aQNK2hlSXU