(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر انتخاب کا معاملہ، پی پی کے وقار مہدی بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ 4 سینیٹ الیکشن میں سندھ سے پہلی مرتبہ بلامقابلہ کامیابی ایم کیو ایم کےاحمد سلیم صدیقی، طارق منصور اور سبین غوری سینیٹ الیکشن سےدستبردار ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے متبادل امیدوار عاجز دھامرا بھی الیکشن سے دستبردار ہوگئے۔
ایم کیو ایم کے 3 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی واپس لیے جانے کے بعد وقار مہدی بلامقابلہ کامیاب ہوجائیں گے۔ ایم کیو ایم کے تینوں امیدواروں کی جانب سے دستبردار ہونےکی درخواست جمع کرادی گئی ہے۔
پیپلزپارٹی کےوقار مہدی سینیٹ کی جنرل نشست پر بلامقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔ کاغذات نامزدگی سے دستبرداری کی درخواستیں منظور ہونے کا اعلان بھی الیکشن کمیشن جلد کرے گا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وقار مہدی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں، آصف علی زرداری مفاہمت پر یقین رکھتے ہیں۔
میڈیا سے بات چیت کے دوران ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کچھ ماہ پہلے ہی ایم کیو ایم سے نام مانگ لیے گئے تھے، ایڈمنسٹریٹر کے لیے ایم کیو ایم کے عبدالوسیم کا نام زیر غور ہے، ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں بھی شامل کرنے پر مذاکرات جاری ہیں انہوں نے واضح کیا کہ ایڈمنسٹریٹر شپ دینے اور سینیٹر شپ لینے کا معاملہ ڈیل نہیں ہے۔