(قیصر کھوکھر) پنجاب پولیس بغیر آئی جی پولیس کے کام کرنے لگی۔ قائم مقام آئی جی کے چارج کا دورانیہ بھی گزشتہ روز ختم ہو گیا۔
آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار کے پنجاب حکومت کیساتھ کام سے انکار کے بعد کنور شاہ رخ کو آئی جی پنجاب کا اضافی چارج دیا گیا تھا، جو گزشتہ روز ختم ہو گیا۔ آئی جی فیصل شاہکار کو بھی باضابطہ طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تبادلہ کرکے انہیں اقوام متحدہ میں خدمات سونپ دی گئی ہیں جبکہ قائم مقام آئی جی کی مدت کا دروانیہ ختم ہونے کے بعد محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے ابھی تک کسی بھی دوسرے افسر کو آئی جی پولیس تعینات کیا ہے اور نہ ہی کسی افسر کو اضافی چارج دیاگیا ہے۔