ویب ڈیسک:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی ٹیسٹ میں انگلش کرکٹر نے گیند چمکانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔
بولنگ کے دوران عموماً کرکٹر تھوک اور ماتھے پر لگے پسینے سے گیند کو چمکاتے ہیں لیکن پنڈی ٹیسٹ میں انگلش کرکٹر جو روٹ نے انوکھے طریقے سے گیند کو چمکایا جس پر کمنٹیٹر قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔
"Absolutely ingenious!"
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 3, 2022
Root finds a unique way of shining the ball with the help of Leach ????????#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/mYkmfI0lhK
جو روٹ نے ساتھی کرکٹر لیچ کی کیپ اتاری اور ان کے سر سے گیند مسل دی، روٹ نے لیچ کے سر پر بال کم ہونے کی وجہ سے سر کے مختلف حصوں پر گیند لگائی اور اپنا کام کرتے ہوئے خاموشی سے آگے بڑھ گئے۔
روٹ کی اس دلچسپ حرکت پر کمنٹری باکس میں بیٹھے کمنٹیٹر بھی چپ نہ رہ سکے اور خوب قہقہے لگائے جب کہ ناصر حسین نے ساتھی کمنٹیٹر کو مذاقاً کہا کہ وہ ان کی طرف نہ دیکھیں۔