ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دسمبر یا جنوری، جب بھی الیکشن ہوں، قیادت نوازشریف کریں گے،وزیرداخلہ

 دسمبر یا جنوری، جب بھی الیکشن ہوں، قیادت نوازشریف کریں گے،وزیرداخلہ
کیپشن: Rana Sanaullah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دسمبر یا جنوری، جب بھی الیکشن ہوں گے نواز شریف آکر قیادت کریں گے۔

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر پنجاب اور پختونخوا کی اسمبلیاں توڑ بھی دی جائیں تو بھی وفاقی حکومت برقرار رہے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں ضمنی یا جنرل الیکشن ہوں تو ہم بہتر پوزیشن سے میں ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیانیہ کوئی پاپولر نہیں۔ یہ حکومت میں تھے تب بھی مہنگائی تھی۔ اس میں شک نہیں کہ ہم مہنگائی میں کمی نہیں لا سکے۔ ہم عمران خان کے دور حکومت کی تباہی کو کور کر رہے ہیں۔ ہم الیکشن میں لوگوں کو حقائق بتائیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہماری بات اگر کم لوگ سنیں، مگر میاں نواز شریف جب آکر بتائیں گے تو لوگ سنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف دسمبر یا جنوری، جب بھی الیکشن ہوں گے تو وہ آئیں گے اور الیکشن مہم کی قیادت خود کریں گے۔

قبل ازیں لاہور میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت  میں رانا ثنا اللہ کےخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی،جس میں عدالت نے وکلا کو رانا ثنا کی متفرق درخواستوں پر دلائل کیلئےطلب کرلیا۔ سماعت کے دوران شریک ملزم اکرم علالت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوا جب کہ وزیر داخلہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے آئندہ سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی۔