سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے متعلق درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے متعلق درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے متعلق درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردیں، چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ 5 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں لارجر بنچ میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس سید شہبازعلی رضوی، جسٹس وقاص روف مرزا، جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔ پولیس کانسٹیبل خرم رفیق کی جانب سے سید فرہاد علی شاہ درخواست کے قابل سماعت ہونے کے متعلق دلائل دیں گے۔ انسپکٹر رضوان قادر اور کانسٹیبل خرم رفیق نے سانحہ کی دوسری جے آئی ٹی کو چیلنج کر رکھا ہے۔

 دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کو30 جنوری 2019 کو چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواستگزار دونوں پولیس اہلکار سانحہ ماڈل ٹاون مقدمے میں ملوث ہیں، ہائیکورٹ نے دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف پہلے تین رکنی بنچ تشکیل دیا تھا، اس کیس میں سابقہ وزیر اعلی عثمان بزدار، سابق آئی جی سمیت کئی افسران پیش ہو چکے ہیں۔ 

ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی دوسری جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن معطل کر رکھا ہے۔ ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاون کی دوسری جے آئی ٹی کیخلاف پہلے تین، پھر5 اور کچھ عرصہ سے 7 رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے۔