(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب، چیف جسٹس سمیت 7ججزکی سنیارٹی برقرار،34 ججز کی سنیارٹی میں اضافہ ہوا، لاہور ہائیکورٹ کے کل ججز کی تعداد 41 جبکہ ججز کی 19 اسامیاں خالی ہیں، جسٹس چودھری مسعود جہانگیر کی ریٹائرمنٹ کے باعث ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کی گئی۔
ہائیکورٹ کے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کا سنیارٹی میں پہلا نمبر برقرار ہے، جسٹس ملک شہزاد احمد خان کا دوسرا اور جسٹس شجاعت علی خان کا تیسرا نمبر ہے، جسٹس علی باقر نجفی کا چوتھا، جسٹس شاہد بلال حسن کا پانچواں، جسٹس عالیہ نیلم کی سنیارٹی میں بھی ایک درجہ اضافہ، ججز سنیارٹی میں چھٹا اور جسٹس عابدعزیزشیخ کا ساتواں نمبر برقرار ہے، جسٹس صداقت علی خان کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ہوا ہے اور وہ سنیارٹی میں آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ایک درجہ اضافے کے بعد جسٹس شمس محمود مرزا سنیارٹی میں9 ویں، جسٹس سید شہبازعلی رضوی10ویں، جسٹس شاہد جمیل خان 11 ویں، جسٹس فیصل زمان خان کی سنیارٹی میں بھی اضافہ،12 ویں، جسٹس مسعود عابد نقوی13ویں نمبرپر آگئے ہیں۔ اسی طرح دیگرججزکی سنیارٹی میں بھی اضافہ ہواہے۔