ویب ڈیسک: شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 لاہورسےخانقاہ ڈوگرہ تک بند کر دی گئی۔
موٹروے حکام کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون بھی پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی تک بند کی گئی ہے۔ موٹروے پولیس نے ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔