(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی خالہ اور مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما طاہرہ اورنگزیب کی بہن بیگم نجمہ حمید راولپنڈی میں انتقال کر گئیں۔
بیگم نجمہ حمید پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رکن تھیں،بیگم نجمہ حمید مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی حیثیت سے دو مرتبہ سینیٹر منتخب ہوئیں،نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔