(علی ساہی)آئی جی پنجاب راوسردارعلی خاں نےڈی پی او جہلم، بھکر، لیہ اور سرگودھا سمیت 6 افسران کے تقرروتبادلے کردیے۔
تفصیلات کےمطابق آئی جی پنجاب راؤ ر سردار علی خان نے نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے ڈی پی او جہلم شاکر حسین کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی،ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمان کو ڈی پی او جہلم تعینات کر دیا گیا۔ڈی پی او لیہ علی رضا کو ڈی پی او بھکر تعینات کر دیا گیا۔
بٹالین کمانڈ پی سی ون لاہور ڈاکٹر ندا عمر چھٹہ کو ڈی پی او لیہ تعینات کر دیا گیا۔ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی پنجاب محمد رضوان احمد خان کو ڈی پی او سرگودھا تعینات کر دیا گیا۔