ساندہ؛ طالبہ کے اغوا کا ڈراپ سین؛ سی سی ٹی منظر عام پر

girl kidnapping case
کیپشن: girl kidnapping
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)ساندہ سے 11 سالہ بچی کے اغواء کا ڈراپ سین،ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے نوٹس پر11سالہ علینہ کو چند گھنٹوں میں تلاش کر لیا گیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق  گمشدہ علینہ مدرسے میں زیر تعلیم ہے اور قرآن حفظ کر تی ہے،علینہ ٹیچر کے تشدد کی دلبرداشتہ ہو کر گھر سے بھاگی تھی،علینہ مدرسے نہ جانے کی وجہ سے گھر سے چلی گئی تھی،شہری نے علینہ کو روتے ہوئے دیکھ کر ایدھی ہوم چھوڑ دیا،بچی کی تلاش کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لی گئی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن انچارج انویسٹی گیشن ساندہ مہدی کاظمی نے ہمراہ ٹیم گمشدہ بچی کو تلاش کیا،علینہ کے والد نے تھانہ ساندہ میں اس کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہناتھا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے،ایس ایس پی نویسٹی گیشن کی طرف سے فوری کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی۔

واضح رہے کہ ساندہ کے علاقہ راجگڑھ سے 11سالہ بچی مبینہ طور پر اغوا ہونے پر والد کی مدعیت میں بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،والد کے گھر سے نکلنے سے قبل ہی بچی کو اغوا کر لیا۔علینہ کی گھر کے قریب سے جانے کی سی سی ٹی وی بھی سٹی 42 کو موصول ہوچکی ہے۔ 
سی سی ٹی وی میں علینہ کو اکیلے ہی جاتے دیکھا جا سکتا ہے،پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے علینہ کو تلاش کیا۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer