ویب ڈیسک : محکمہ موسمیات نے برفباری اور بارش کی پیش گوئی کردی ہے جس سے اسموگ میں کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں ہفتہ کی شام یا رات سےمغربی ہواؤں کاسلسلہ داخل ہوگا۔سلسلے کےباعث کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختون خوا میں برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اسلام آباد، شمالی پنجاب، جہلم، لاہور، کوئٹہ اور ژوب میں بھی ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں رات میں درجہ حرارت میں کمی سے سردی میں اضافہ جبکہ اسموگ کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔