ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کہاں سے ہیک ہوئے پتہ چل گیا

pak foriegn off hacked acctt
کیپشن: pak foriegn off hacked acctt
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے  جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے سفارت خانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے کے قریب کراچی سے ہیک کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر اکاؤٹ کراچی سے ہیک کیا گیا اور پھر کروم ڈیسک ٹاپ سے لاگ ان کیا گیا۔سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی پی ایڈریس پاکستان میں متعلقہ اداروں کو تحقیقات کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی مذکورہ ٹویٹ میں ایک گلوکار کا ریمکس موجود تھا۔ گانے کے بول مہنگائی کی صورتحال بیان کرتے ہیں جبکہ ساتھ میں وزیراعظم عمران خان کے خطاب سے ’گھبرانا نہیں ہے‘ کا حصہ کاٹ کر گانے میں شامل کیا گیا ہے۔