15 دسمبر سے سکولز بند کرنے کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

Schools
کیپشن: Schools
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت بلوچستان نے 15 دسمبر سے سکولز بند کرنے کا اعلان کردیا، اس حوالے سے صوبائی وزارت تعلیم نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا .

صوبائی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  صوبہ بھر میں سرد مقامات پر واقع سکولوں کو 15 دسمبر سے 28 فروری 2022ء تک بند رکھا جائے گا اور یکم مارچ 2022ء کو دوبارہ کھولا جائے گا۔ 

دوسری جانب بلوچستان کے موسم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش و برفباری کا امکان ہے،  2 دسمبر کی رات سے یہ سلسلہ بلوچستان میں مغرب سے داخل ہوگا جس کے نتیجے میں کوئٹہ پشین چمن قلعہ عبداللہ مستونگ چمن نوشکی تربت سوراب قلات اور ملحقہ علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوگی۔

 اس کے ساتھ ہی سرد ہواؤں کی مغرب سے انٹری ہو گی جس سے بلوچستان کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں 8 ڈگری تک کمی متوقع ہے۔ اس سلسلے کے دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں بلخصوص کوئٹہ اور زیارت کے پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے ۔

 واضح رہے کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے اعلان سے قبل پنجاب حکومت نے سموگ کے باعث تعلیمی ادارے ہفتے میں 3 روز کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer