بیٹے کا ولیمہ، مریم نواز نے 15 روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں موقوف کردیں

Maryam Nawaz
کیپشن: Maryam Nawaz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بیٹے کی دعوت ولیمے کے باعث 15 روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں موقوف کر دیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے آئندہ پندرہ روز کے لئے سیاسی سرگرمیاں موقوف کر دی ہیں، آئندہ کچھ روز مریم نواز اپنے صاحبزادے کے ولیمے کے سلسلے میں مصروف ہوں گی، اس لئے وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گی۔

واضح رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے کا نکاح رواں برس اگست میں احتساب بیورو کے سابق چیئرمین سیف الرحمٰن کی صاحبزادی عائشہ رحمٰن سے لندن میں ہوا تھا، نکاح کی تقریب میں مریم نواز نے شرکت نہیں کی تھی،  اب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی پاکستان میں شادی کی تیاریاں جاری ہیں،جنید صفدر نے انسٹاگرام پر ولیمے کا دعوت نامہ  بھی شیئر کیا، جس میں ان کی اہلیہ کے ہمراہ تصویر بھی ہے اور اس پر 17 دسمبر 2021 کی تاریخ درج ہے۔