ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سامبر ہرن بھارت سے لاہور پہنچ گیا

Indian Deer
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) خوبصورت جانوروں کا دل بھارت سے اُکتانے لگا، بھارتی نسل کا سامبر ہرن واہگہ کے راستے دل والوں کے شہر لاہور پہنچ گیا، محکمہ جنگلی حیات نے بارڈ پار سے آنے والے مہمان کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

محکمہ جنگلی حیات نے رینجرز کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے واہگہ کے اطراف کے علاقوں سے بے یارو مددگار حالت میں پھرنے والا سامبر 2  گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد تحویل میں لیا۔ محکمہ جنگلی حیات کی ریسکیو ٹیموں نے ڈسٹرکٹ آفیسر تنویر جنجوعہ کی سرابرہی میں کارروائی کی۔

تنویر جنجوعہ کے مطابق ہرن صحت مند ہے، جس کو زوسفاری میں چھوڑدیا گیا ہے ،اس سے قبل بھی متعدد جانور سرحد پار سے ہجرت کرکے پاکستان میں رہائش پذیر ہوئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer