ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے بلدیاتی نظام پر پی ٹی آئی اور ق لیگ میں معاملات طے

PTI and pml Q
کیپشن: PTI and pml Q
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام  سے متعلق پاکستان تحریک انصاف  اورمسلم لیگ (ق) میں معاملات طے پا گئے۔ 

 پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام  سے متعلق پاکستان تحریک انصاف  اورمسلم لیگ (ق) میں معاملات طے پا گئے ۔لاہورسمیت پنجاب بھر میں میونسپل کارپوریشن، تحصیل کمیٹیاں اور ٹاؤن کمیٹیاں نہیں ہوں گی۔

پنجاب میں گیارہ میٹروپولیٹن کارپوریشنز  نو ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ہوں گی۔ میٹروپولیٹن کا سربراہ لارڈ میئر ہوگا۔ صوبے کے باقی پچیس اضلاع میں ڈسٹرکٹ کونسلز ہوں گی۔ جس کا سربراہ ضلعی میئر ہوگا۔ اس کے علاوہ نچلی سطح پرنیبرہڈ اور ویلیج کونسل ہوں گی جبکہ نئے بلدیاتی نظام میں میونسپل کمیٹیز اور ٹاؤن کمیٹیاں نہیں ہوں گی۔

تحصیل کونسلز اور میونسپل کارپوریشنز نہیں ہوں گی،میونسپل کمیٹیز اور ٹاؤن کمیٹیاں بھی نہیں ہوں گی، بلدیاتی نظام کے دوسرے سیٹ اپ ختم کر دیئے گئے ہیں اورصرف میٹرو پولیٹن، ڈسٹرکٹ کونسل،ویلیج کونسل اور نیبر ہڈ کونسل ہوں گی۔

اس سے قبل پنجاب میں بلدیاتی ایکٹ پر مسلم لیگ ق کے تحفظات کے معاملے پر چار دن گزر جانے کے باوجود ڈیڈ لاک ختم نہ ہوسکے تھے۔مسلم لیگ ق نے سیمی اربن نمائندگی زیادہ ہونے پر تحفظات کااظہار کیا اور باضابطہ حکومت پنجاب کو اپنی تجاویز دے چکی ہے جبکہ بلدیاتی ایکٹ پر حکومت پنجاب اور مسلم لیگ ق کے مذاکرات کے کئی دور کامیاب نہ ہوسکے تھے۔  وفاقی وزرا نے مسلم لیگ ق کےتحفظات اورتجاویز وزیراعظم کو پہنچائیں جبکہ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت ڈیڈلاک کے خاتمے کے لئے بھی دواجلاس ہوچکے تھے۔