ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے دھندکےباعث کن مقامات پربند؟

motorway closed due to fog
کیپشن: motorway closed due to fog
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  مختلف شہروں میں دھند کے باعث صبح کے اوقات میں سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق موٹروے کو مختلف مقامات پر دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے۔ ایم فائیو شیرشاہ انٹرچینج سے رکن پور تک موٹروے بند ہے۔اسی طرح ایم ون پشاور ٹول پلازا سے صوابی انٹرچینج تک دھند کے باعث موٹروے بند ہے۔ ایم فور شیرشاہ انٹرچینج سے عبدالحکیم تک بھی موٹروے بند ہے۔ سوات ایکسپریس وے بھی حدنگاہ صفر ہونے پر بند کردی گئی ہے۔

 موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔