ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، نیا زبردست فیچر متعارف

ٹک ٹاک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، نیا زبردست فیچر متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے صارفین کو بڑی سہولت دینے کے حوالے سے کام شروع کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق مختصر دورانیے کی ویڈیوز کیلئے استعمال ہونے والی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے ویڈیو کا دورانیہ سیکنڈز سے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

  ٹک ٹاک انتظامیہ نے ویڈیو کا دورانیہ تین منٹ تک طویل کرنے کا فیچر آزمائش کیلئےمتعارف کرادیا۔ جس کے ذریعے یہ معلوم کیا جاسکے گا کہ اگر صارف کو زیادہ دورانیے کی ویڈیو کی سہولت فراہم کی جائے تو اس کے کیا نتائج آئیں گے۔طویل دورانیے کی ویڈیو کی سہولت محدود صارفین کو دی گئی ہے، اگر ابتدائی مرحلے میں کمپنی کو مثبت نتائج ملے تو جلد ہی اسے ایپلیکیشن کا حصہ بنا دیا جائے گا۔

یادرہے کہ ٹک ٹاک صارفین کو اس وقت زیادہ سے زیادہ ایک منٹ کی ویڈیو شیئر کرنے کی اجازت ہے، یہی بات کمپنی کو منفرد بھی بناتی ہے کیونکہ طویل دورانیے کی ویڈیوز عام طور پر یوٹیوب پر شیئر کی جاتی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer